راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں سول اور فوجداری مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ماڈل عدالتوں کے قیام کے ساتھ وٹس ایپ کے ذریعے آن لائن گواہی ، ایس ایم ایس سروس کے آغاز

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نئے لاگو کئے جانے والے نظام پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 8 مئی 2017 21:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں میں سول اور فوجداری مقدمات کو جلد نمٹانے کے لئے ماڈل عدالتوں کے قیام کے ساتھ وٹس ایپ کے ذریعے آن لائن گواہی ، ایس ایم ایس سروس کے آغاز اور عدالت کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرنے کے کا آغاز ہو گیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نئے لاگو کئے جانے والے نظام پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر کی عدالت میں آن لائن گواہی کا آغاز کر دیاگیا ہے جبکہ نو قائم شدہ ماڈل عدالتیں 10مئی سے باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کر دیں گی جس کے لئے ماڈل عدالتوں میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی اور ویب سائٹ کی اپ گرڈیشن کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے ضلع کچہری کی ہر عدالت کا ہر فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدائیت کی ہے ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلوں کے علاوہ ضلع راولپنڈی کے کسی بھی تھانے میں درج کئے جانے والے مقدمہ کی ایف آئی آر بھی اسی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی تاکہ سائلین کو تھانوں میں کے چکروں سے بچایا جا سکے ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے ہر جج کو ہفتہ میںاپنی3فیصلے ویب سائٹ اپ لوڈ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کی ہدائیت پر عدالتی فیصلوں، ایف آئی آر کے علاوہ تمام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی مرحلہ وارویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جا ئیں کے تاکہ سائلین گھر بیٹے اپنے زیر سماعت مقدمہ کی تفصیلات دیکھ سکیںذرائع کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں اب تک مجموعی طور پر 55ہزار800مقدمات التو کا شکار ہیں جن میں 15ہزار455فوجداری اور40ہزار 345سول مقدمات شامل ہیں اعداد و شمار کے مطابق سول مقدمات میں5ہزار959 فیصلہ کے لئے اجرا کی پٹیشن،20ہزار644سول سوٹ،5ہزار500فیملی مقدمات،438جانشینی کے مقدمات،1ہزار970بچوں کی تحویل کے مقدمات،297رینٹ کے مقدمات، 105قبضہ اراضی کے مقدمات،91 فیصلوں پر اعترازات کی پٹیشن، 28محکمانہ انکوائری کے مقدمات جبکہ 5ہزار313دیگر متفرق مقدمات اسی طرح فوجداری مقدمات میں3ہزار32قتل ،اقدام قتل کے مقدمات ،12ہزار275 چوری، ڈکیتی ، راہزنی، لڑائی جھگڑے کے مقدمات، 122 معمولی نوعیت کے جرائم کے مقدمات اور26وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت درج مقدمات التو ا کا شکار ہیں جبکہ خصوصی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات ان کے علاوہ ہیں راولپنڈی کی 15خصوصی عدالتوں کے علاوہ ماتحت عدالتوں میں مجموعی طور پر 60جج اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے علاوہ 3خواتین سمیت 23ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسی طرح سینئر سول جج اور 10خواتین سمیت36سول جج شامل ہیں جبکہ ضلع راولپنڈی کے لئے سینئر سول جج عظیم خالد کو انتظامی جج ،سینئر سول جج اویس نیازی کو جوڈیشل جج جبکہ سینئر سول جج مقصود قریشی کو گارڈین جج تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :