یو ای ٹی لاہور کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

منگل 9 مئی 2017 23:12

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) آئی بی ایم یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیراہتمام-’’انٹرپرینیورل چیلنجز اینڈ آویرنیس کمپین ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں مرزا شاہد اعجاز ،سی ای اہ ایس ایم سی او رڈجی وائلڈ لائف لاہور خالد ایاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر آئی بی ایم کے طلبا کی طرف سے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی ظاہر کی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے آئی بی ایم کی انتظامیہ اور طلبا ء کو ان کی اس کاوش کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے فارغ التحصیل طلباء نا صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی خدمات احسن انداز میں نبھا رہے ہیں جو جامع کیلئے باعث فخرہے، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، ہیومینٹیز اینڈ سلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق، ڈاکٹر محمد فیض اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی عائشہ حمزہ سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، آخرمیں وائس چانسلر کی جانب سے کامیاب طلباء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :