مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دبئی ائیر پورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کیوں کیا گیا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 مئی 2017 17:36

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو دبئی ائیر پورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کیوں ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 مئی 2017ء) : دبئی ائیر پورٹ پر مولانا طارق جمیل کو کینڈا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے پر پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

 یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کسی بھی ملک کے لیے سفر کرنے والوں کی سکیورٹی کلئیرنس کو یقینی بنایا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی پرواز میں سفر کرنے والا شخص کسی مخصوص ملک کے لیے سکیورٹی رسک نہیں ہے۔ ایسے کسی بھی شخص ، جو کسی ملک یا خطے کے لیے فساد کا باعث بن سکتا ہے، کو سکیورٹی کلئیرنس نہیں دی جاتی۔ لہٰذا مولانا طارق جمیل کو بھی کینیڈا کے لیے ممکنہ خطرہ گردانتے ہوئے انہیں کینیڈا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :