مشہور گاما پہلوان پر سلمان خان کی ٹی وی فلم بنانے کی تیاری

بدھ 10 مئی 2017 19:50

مشہور گاما پہلوان پر سلمان خان کی ٹی وی فلم بنانے کی تیاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) خود تو سلطان میں بن گئے تھے پہلوان سلمان اور اب گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی فلم بنانے کی تیاری کرنے میں مگن ہوگئے ہیں۔سلطان میں کام کرنے کے بعد اب لگتا یہی سلمان خان کو پہلوانوں سے غیر معمولی لگاؤ ہوگیا ہے۔ ٹی وی کے لیے پروڈیوس کرنے جارہے ہیں اب گاما پہلوان کی زندگی پر فلم۔

(جاری ہے)

جس میں مرکزی کردار کوئی اور نہیں ان کے بھائی سہیل خان کریں گے ادا۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ گاما پہلوان کی نشیب و فراز والی زندگی سے وہ حد درجہ متاثر ہوئے اور جبھی خیال آیا کہ نوجوان نسل کو ان کی جدوجہد کے بارے میں بتایا جائے۔ گاما پہلوان تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے تھے اور پھر انہوں نے پہلوانی میں بین الاقوامی شہرت پائی۔بالی وڈ کے چلبل پانڈے جی کی چھوٹی اسکرین کے لیے یہ پہلی پروڈکشن ہوگی۔ جو بہت جلد ٹی وی پر نشر ہونے جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :