لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ اضلا ع کی ترقی بہت اہم ہے ان دونوں اضلا ع کا تعلق شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے ہے ، سید مراد علی شاہ
بدھ 10 مئی 2017 23:30
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 18مختلف محکموں نے 6101.825ملین روپے سے 140اسکیمیں شروع کیں ہیں۔ جن پر 4612.825ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ ان میں سے 3279.491ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 42جاری اسکیمیں ہیں جو کہ جون 2017تک مکمل ہونگی ۔ محترمہ فریال تالپر نے کہا کہ تعمیر و مرمت (ایم اینڈ آر) کی ان کی اسکیموں پر مناسب طریقے سے توجہ دی جائے تاکہ ان کے ذریعے موجودہ انفراسٹکچر کو بہتر بنایا جاسکے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ لاڑکانہ میں خوبصورت پارکس ہونے چاہیں۔ اس پر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ 114.998ملین روپے کی لاگت سے بلاول بھٹو زرداری پارک کی اسکیم شروع کی گئی ہے اور اسکے لئے 22.234ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ ان میں سے 8.23ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ اس پر ایم این اے فریال تالپر نے کہا کہ یہ ایک اچھی اسکیم ہے اور یہ آئندہ مالی سال تک لازمی مکمل ہونی چاہیے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو یقین دلایا کہ اس کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران مکمل فنڈنگ کی جائیگی اور اسے دسمبر 2017تک مکمل کیا جائیگا۔ اجلا سمیں واضح کیا گیا کہ میونسپل اسٹیٹیڈم میں ترقیاتی کام سست رفتاری کے ساتھ جاری ہے اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اتھارٹیز کو کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کریں اور انہیں رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ 11مختلف محکموں نے 1623.719ملین روپے کی 35اسکیمیں شروع کی ہیں جس کے لئے 1123.482ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں اور ان میں سے 676.424ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تین اسکیموں کی نشاندہی کی ہے جو کہ جون 2017میں مکمل ہو نگی کیونکہ انہیں مکمل فنڈنگ فراہم کی گئی ہے۔ اجلاس میںمیڈم فریال تالپر ، ایم این اے میر عامر مگسی ، ناظر بگھیو، ایم پی ایز سردار خان چانڈیو، غلام مجتبی اسران ، عزیز جتوئی اور دیگر منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ جاری اسکیموں کو اونر شپ دیں ۔ شہداد کوٹ ایک اہم ضلع ہے اور یہ بلوچستان کے بارڈر پر واقع ہے لہذا اس کی سڑکوں ، پلوں اور نکاسی کے نظام کو مناسب طریقے سے ترقی دینے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.