لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آ ف وژیول آرٹس اینڈ گرافک ڈیزائن کی طالبات کا ڈگری شو

جمعرات 11 مئی 2017 23:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آ ف وژیول آرٹس اینڈ گرافک ڈیزائن کی طالبات کا ڈگری شو الحمرا ہال میں ہوا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر الحمرا کیپٹن عطا محمد خان، شاہنواز زیدی،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آ ف وژیول آرٹس اینڈ گرافک ڈیزائن رفعت ڈار، فیکلٹی ممبرز اور طالبات اس موقع پر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے طالبات کے تخلیقی شاہکارکے شاندار معیار کو سراہا ااور کہا کہ طالبات کی تعلیم کسی بھی معاشرے کی کامیابی کی اساس ہے۔طالبات اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تعلیمی و معاشی انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔وائس چانسلرنے کہا کہ طالبات کے فن پاروں کی نمائش سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ میں نے لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر بننے کے چار ماہ میںیہاں اعلیٰ درجے کی نیشنل اور انٹرنیشنل کانفرنسز منعقد کی ہیں۔چار سال کے بعد سالانہ سپورٹس ڈے منعقد کرایا اور کئی برسوں سے معطل تفریحی سرگرمیوں کو بحا ل کیا ہے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی دنیا کی بہترین ٰونیورسٹیوں میںشامل ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :