وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ سے ملاقات
پاک چین تعلقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مسلم لیگ (ن )اور کمیونسٹ پارٹی کے مابین رابطے مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں دنیا کو پرامن اورخوشحال مستقبل کی امید دی ہے سی پیک کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا ، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گی:شہباز شریف وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں: وائس منسٹر زینگ شی سانگ
جمعہ 12 مئی 2017 23:55
(جاری ہے)
بلاشبہ چین کی ترقی اس کی قیادت اور عوام کی محنت اور قربانیوں کا معجزہ ہے۔
انہوں نے کہا کہچین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ دونوں ملک ترقی ،خوشحالی اورامن کی منزل کے اہم شراکت دار ہیں۔ چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں دنیا کو پر امن اورخوشحال مستقبل کی امید دی ہے اورپاکستان امن اورخوشحالی کے چینی ماڈل سے بے حدمتاثر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میںون بیلٹ ون روڈ فورم کے انعقاد پر چین کی قیادت کو مبارکباددیتاہوں اورپاکستان ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تاریخی اقدام کی بھرپور حمایت کرتاہے۔ون بیلٹ ون روڈ سے چین کا ایشیا کے دیگر ممالک،یورپ اورافریقہ تک مربوط رابطہ ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔ ہماری حکومت صرف چین کی تعریف ہی نہیں کرتی بلکہ بہت کچھ سیکھنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔ سی پیک چین کے صدر، وزیراعظم اور حکومت کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے اور پاکستانی قوم چین کے اس تاریخ ساز تحفے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔سی پیک کے منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیںاور دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کا مظہر ہیں اور اس تاریخی منصوبے سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا اور پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ چین پاکستان کاانتہائی قابل اعتماد عظیم دوست ہے۔ پاکستان کی موجودہ قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی ا ہمیت دیتی ہے۔ پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندرسے گہری ، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ پاکستان او رچین کی موجودہ لیڈرشپ کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ پاک چین دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔ چین کی قیادت نے وزیراعظم نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے۔چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ چین اور پاکستان کے عوام باہمی احترام اور محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق نبھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ِسی پیک کے تحت پاکستان بھر میں منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔پوری دنیا میں بھی سی پیک کا ڈنکا بج رہا ہے۔سی پیک کے مثبت اثرات پاکستان میں ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔پاکستان کے عوام چین کی قیادت اور حکومت کی محبت، خلوص اور ایثار پر شکرگزار ہیں۔چین نے سفارتی، سیاسی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) او رکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین بہترین دیرینہ تعلقات ہیں۔دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں آنے والے دنوں میں مزید وسعت آئے گی۔کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ کیمونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وائس منسٹرزینگ شی سانگ نے کہا کہچین پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہی-کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان آئیڈیل تعلقات ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دونوں جماعتوں کے مابین تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔زینگ شی سانگ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں-پنجاب میں شہبازشریف کی متحرک قیادت میں سی پیک کے منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ شہبازشریف اور ان کی ٹیم کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار سے بے حد متاثر ہیں۔اب چین میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کا موازنہ ’’پنجاب سپیڈ‘‘ سے کیا جا رہا ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اور پاک چین معاشی تعلقات میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا متحرک کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کو بے مثال ترقی دی ہے اورشہبازشریف کے عوام کی فلاح کیلئے اقدامات اور پروگرام انقلابی نوعیت کے ہیں۔ وائس منسٹر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے کہا کہ اگرچہ چینی قوم بہت محنتی اور انتھک ہے لیکن شہبازشریف ہم سے بھی زیادہ محنتی اور انتھک ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھایا ہے اورچین میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کام کرنے کی رفتار کو ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا اعزاز ملا ہے اوریہ پنجاب سپیڈ نہیں بلکہ ’’شہباز سپیڈ‘‘ ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارنمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگ نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اورانکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.