اقتصادی تعاون میں اضافے سے علاقائی کشیدگی اور تنازعات میں کمی ہوگی، وزیراعظم

پیر 15 مئی 2017 14:36

اقتصادی تعاون میں اضافے سے علاقائی کشیدگی اور تنازعات میں کمی ہوگی، ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون میں اضافے سے علاقائی کشیدگی اور تنازعات میں کمی ہوگی‘ اقتصادی تعاون میں اضافہ موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کے لئے فائدہ مند ہے‘ ون بیلٹ ون روڈ انسانیت کے لئے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے‘ ریلوے‘ شاہرائوں‘ بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر معاشی انقلاب کا باعث ہوگی‘ چین اور پاکستان اقصادی راہداری پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کررہے ہیں‘ منصوبہ کے تحت سنکیانگ‘ گوادر اور کراچی کو آپس میں منسلک کیا جارہا ہے‘ اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان بھر میں شاہرائوں کا نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے‘ گوادر بہت جلد مواقع سے بھرپور شہر ہوگا‘ ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک مشترکہ خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ طویل المدتی ترقی اورروابط کے فروغ کے لئے اہم اقدام ہے۔ ایشیاء اور افریقہ میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتی تعاون پر پہلے ہی کام شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے آغاز سے خطے اور قومیں ایک دوسرے سے جڑ گئی ہیں۔

ون بیلٹ ون روڈ انسانیت کے لئے نئے باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ ون بیلٹ ون روڈ سے خطے کے غریب ممالک کو مواقع حاصل ہوں گے۔ ریلوے‘ شاہرائوں ‘ بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر معاشی انقلاب کا باعث ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی انقلاب سے خطے اور ممالک کو فوائد حاصل ہوں گے۔ بڑے کاروبار کم ترقی یافتہ اور نظر انداز ہونے والے علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں۔

منصوبوں سے نئی اقسام کے کاروبار جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ روابط معاشی رجحانات کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ اقتصادی تعاون میں اضافہ موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کے لئے فائدہمند ہے۔ اقتصادی تعاون میں اضافے سے علاقائی کشیدگی اور تنازعات میں کمی ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کررہے ہیں۔

مصوبے کے تحت سنکیانگ ‘ گوادر اور کراچی کو آپس میںمنسلک کیا جارہاہے۔ اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان بھر میں شاہرائوں کا نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے۔ درحقیقت اقتصادی راہداری نے پاکستانی معیشت کو نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بہت جلد مواقع سے بھرپور شہر ہوگا۔ ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک مشترکہ خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔