صوبہ کے نوجوان ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت اپنی تیاری جاری رکھیں، تیکنیکی اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نوجوان ہی ملک کیلئے سرمایہ افتخار ہونے کیوجہ سے مستقبل کے سیاسی رہنما، بیوروکریٹس اور اساتذہ کرام ہونگے جنہیں تحقیق کی دنیا میں اپنا لوہا منواناہوگا جنکی مثبت کاوشوں کا ہر وقت خیبر مقدم کیاجائے گا، محنت، مشقت کے عادی افراد کو مخلوق خدا کی خدمت کرتے ہوئے ذاتی مفادات کو اجتماعی مفادات پر ترجیح نہیں دینی چاہیے
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ کا قائداعظم کالج آف کامرس پشاور یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب
پیر 15 مئی 2017 22:29
(جاری ہے)
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری خزانہ محمد ادریس مروت، وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، قائداعظم کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر یُرید حسن ضیاء اور پروفیسر سبحان قریشی سمیت دیگر اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار کے دوران کالج کے انتظامی سربراہان نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کی وساطت سے چند تجاویز اور مطالبات بھی پیش کئے جن پر صوبائی وزیرِ خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے ان کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ کی تیاری کے موقع پر ہر مکتبہ فکراور پیشہ ورانہ شعبہ جات کے لوگوں سے رائے اور تجاویز لی جاتی ہیں جن کو حکومت زیرِ غورلاکر فیصلے کرتی ہے ۔ اسی طرح کامرس کے شعبے کے لوگ بھی محکمہ خزانہ کے ساتھ رابطے تیز کر کے صوبے کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے طلباء ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوا چکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہمارا صوبہ وسائل سے مالامال ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان طلباء و طالبات کی صلاحیتوں سے بھی خود کفیل ہوگا۔ وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اپنے وسائل کی پیداوار بڑھانے کیلئے کوشاں ہے جس کے ثمرات بہت جلد آنا شروع ہوجائینگے ۔ اس طرح وفاقی حکومت سے صوبائی وسائل کے حصول کیلئے بھی ہمہ جہت کوششیں تیز کی گئی ہیں جبکہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے نوجوان نسل کا مستقبل قریب میں ایک روشن اور تابناک مستقبل انتظار کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوان طلباء و طالبات کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اپنا نصب العین سمجھتی ہے یہی وجہ ہے کہ محکمہ تعلیم میں 40ہزار سے زائد اساتذہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے اور ہزاروںکی تعداد میں مزید بھی اسامیاں پُر کی جا رہی ہیں تاکہ بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لاکھوں خاندانوں کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنایا جائے۔ آخر میں طلباء نے صوبائی وزیر خزانہ سے صوبائی ترقی اور بجٹ کے حوالے سے سوالات بھی کئے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.