پنجاب یونیورسٹی طلباء و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کامیابی

منگل 16 مئی 2017 20:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) پنجاب یونیورسٹی مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے آل پاکستان انٹر ورسٹی مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی نمایاں پوزیشنز حاصل کرلیں۔ ان میںفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان شاعری اوربیت بازی مقابلوں میں موسیٰ کاظم اور صہیب مغیرہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ افسانہ اور اردو نظم میںبالترتیب مصطفی اور صہیب مغیرہ نے پہلی پوزیشنز جیتی۔

اردو نظم اور افسانہ مقابلوں میں مبشر سعید نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔یونیورسٹی آف لاہور میں منعقدہ دوسرے سید گھاشان اظہر آل پاکستان ڈرامہ اور سٹینڈ اپ کامیڈی مقابلوں میں صہیب مغیر ہ نے سکرپٹ رائیٹنگ جبکہ عاصم چوہدری نے سٹینڈ اپ کامیڈی میں پہلی پوزیشنز جیتی۔

(جاری ہے)

اسی طرح گورنمنٹ کالج لاہور میں منعقدہ تیسرے آل پاکستان انٹر کالجیٹ کوئز مقابلے 2017ء میں عاطف شفیق اور اسد رضا موہل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میڈیکل کالج ، گوجرانوالہ میںجیم اولمپیاڈ 2017کے سلسلے میں منعقدہ پہلے سالانہ بیت بازی مقابلوں میں طاہر جاوید اور حافظ شیر نے بھی پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طلبا ء و طالبات کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :