آصف زرداری کی اے پی ایس شہدا کے والدین سے ملاقات ،جذبات پرقابو نہ رکھ سکے،باتیں کرتے آبدیدہ ہوگئے

منگل 16 مئی 2017 21:19

آصف زرداری کی اے پی ایس شہدا کے والدین سے ملاقات ،جذبات پرقابو نہ رکھ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) سابق صدر آصف زرداری اے پی ایس شہدا کے والدین سے ملاقات میں اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے،والدین سے باتیں کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان کی رہائش گاہ پر اے پی ایس شہدا کے والدین سے ملاقات کی ،والدین سے ملاقات میں سابق صدر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شہدا کے والدین سے باتیں کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،اس موقع پر شہداء بچوں کے والدین نے آصف علی زرداری کو اپنے احساسات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔