کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں امتیازی نتائج حاصل کرنے والے پارٹنر سکولوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ‘طارق محمود

جمعرات 18 مئی 2017 16:48

کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں امتیازی نتائج حاصل کرنے والے پارٹنر سکولوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2017ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)کے سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں امتیازی نتائج کرنے والے پیف پارٹنر سکولوں کی ہر سطح پرحوصلہ افزائی کی جائے گی، اس حوالے سے لائحہ عمل وضع کرنے پر غور کیاجارہا ہے جس کے تحت پارٹنر سکولوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جائیںگی تاکہ یہ سکول کوالٹی ایجوکیشن کے حاصل کردہ سنگ میل پر اپنی حیثیت برقرار رکھ سکیں ۔

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میںپروگرام ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس دوران ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عمران یعقوب اور دیگر افسران موجود تھے۔ایم ڈی طارق محمود نے کہا کہ پیف کو اپنے پارٹنر سکولوں کے بچوں کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن میں بھی بہتر نتائج حاصل کرنے کی بہت زیادہ فکر ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے ان طالب علموں کو تربیت یافتہ اساتذہ فراہم کرنے کی غرض سے سلسلہ وارٹریننگز سا ل بھر جاری رہتی ہیں۔حال ہی میںپارٹنر سکولوں کے اساتذہ میں ٹیچر ٹریننگ کا ذوق وشوق اجاگر کرنے کے لیے اسناداور اعزازیہ بھی دیاجائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیچر ز ٹریننگ میں نئی جدتوں کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ اساتذہ کو جدید تدریسی تصورات سے روشناس کر وا کر معیار ی تعلیم کے ہم عصری تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ پیف ترجمان کے مطابق ٹیچر زڈویلپمنٹ پروگرام کے لیول 1اور2کی سرٹیفیکیشن کاٹیسٹ منعقد جارہا ہے ۔اس امتحان کا دورانیہ 90منٹ اور کل نمبر 50ہوںگے۔اس کے ساتھ اساتذہ ٹیسٹ کی تیاری کی سہولت کی خاطرٹیچر زڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹرینرماڈیولز پیف ویب سائٹ پر اپ لوڈکر دیے گئے ہیں ۔