امریکی محکمہ انصاف نے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولر کو خصوصی پراسیکیوٹر مقررکر دیا
میاں محمد ندیم جمعرات 18 مئی 2017 18:09
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہی حقائق واضح کر سکتی ہے جبکہ ہم پہلے ہی سے جانتے ہیں کہ صدارتی مہم میں کسی بھی غیر ملکی ادارے کی ملی بھگت نہیں تھی۔
ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز نے رابرٹ مولر کی تقرری کا خیر مقدم کیا تاہم امریکی قانون دانوں اور سینیٹ میں ری پبلکن را ہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی اپنے طور پر الگ تحقیقات بھی کرائیں گے۔امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے کہا کہ اس صورتحال میں ایک مخصوص پراسیکیوٹر کی اشد ضرورت تھی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔رابرٹ مولر نے اپنے ایک بیان میں کہا میں اس ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں اور اپنی بہترین صلاحیتیں اس تحقیقات میں صرف کروں گا۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل روڈ روسینسٹائن کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے فیصلے کا مقصد جرم معلوم کرنا یا کسی پر مقدمہ چلانا نہیں اور نہ ہی میں نے کوئی ایسا عزم کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ محسوس کیا کہ اس تحقیقات کے نتائج پر امریکی عوام کا اعتماد لانے کے لیے ایک مخصوص تحقیقاتی آفیسر کی ضرورت ہے۔رابرٹ مولر 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے ایک ہفتے قبل ہی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے تھے۔بعد ازاں 2011 میں سابق امریکی صدر براک اوباما نے مولر سے مزید دو سال کے لیے اپنے عہدے پر برقرار رہنے کی درخواست کی جس کے بعد 2013 میں وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔اس سے قبل مولر ویتنام جنگ میں مرین کور کے آفیسر کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.