کرینہ اور سونم کی فلم اگست میں عکس بند ہونا شروع ہو گی

بالی ووڈ اداکاراؤں کرینہ کپور اور سونم کی نئی فلم رواں سال اگست میں عکس بند ہونا شروع ہو گی

جمعرات 18 مئی 2017 21:34

کرینہ اور سونم کی فلم اگست میں عکس بند ہونا شروع ہو گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) انڈین میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ایکٹریس کرینہ اور سونم کپور کی نئی فلم ویرے دی ویڈنگ کی عکس بندی رواں سال اگست میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پہلے خبریں تھیں کہ ویرے دی ویڈنگ کو مئی یا ستمبر میں عکس بند کیا جائے گا، کیونکہ کرینہ کپور اپنے نوزائیدہ بیٹے تیمور کے ساتھ مصروف تھیں تو دوسری جانب سونم کپور اکشے کمار کے ساتھ فلم پدمان اور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ویرے کی ویڈنگ کی عکس بندی کو جلد عکس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :