پیف کے زیر اہتمام ٹیچرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی سرٹیفکیشن کیلئے امتحان پرسوں ہوگا

جمعہ 19 مئی 2017 15:07

پیف کے زیر اہتمام ٹیچرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی سرٹیفکیشن کیلئے امتحان ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے شعبہ کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام نے جدید تدریسی تصورات پر اساتذہ کی تربیت کا ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے،اس سلسلے میں ایسے اساتذہ جوٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیول 1اور لیول2کی ٹریننگ مکمل کر چکے ہیںان کی سرٹیفیکیشن کیلئے کل21مئی بروز اتوار کوٹیسٹ ہوگا،اس امتحان میںپنجاب کے 36اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تمام پروگراموں کے 10726اساتذہ شریک ہوں گے،اس امتحان کیلئے ضلعی سطح پر40ٹیسٹ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، امتحان کا دورانیہ 90منٹ اور کل نمبر 50ہوںگے،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق یہ ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس ٹیسٹ میں صرف وہی اساتذہ شرکت کرسکیں گے جن کا ڈیٹا پیف پارٹنر سکول مالکان نے ٹیچر انفارمیشن سسٹم میں آن لائن فراہم کیا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے اساتذہ کو پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی جانب سے اسناد اور پانچ ہزار روپے بطور اعزازیہ دیا جائے گا۔