ضلع کچہری جھنگ میں عوام کی سہولت کے پیش نظر سہولت سنٹر کا باقاعدہ افتتاح

جمعہ 19 مئی 2017 21:43

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ کی ہدایت پر ضلع کچہری جھنگ میں عوام کی سہولت کے پیش نظر سہولت سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلو نے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز ،سول ججز صاحبان اوروکلاء بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلو نے کہاکہ عوام کو کسی بھی مقدمہ فوجداری یا دیوانی کی تاریخ معلوم کرنے کیلئے بذریعہ ٹیلی فون 047-9200291پر کال کرکے اپنے مقدمہ کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس نے عوام کیلئے اہم اقدام کیا ہے ۔ اس سہولت سنٹر سے عوام ہی نہیں بلکہ وکلاء بھی مستفید ہو ں گے ۔سینئر سول جج وقار منصوربر یار نے کہاکہ سہولت سنٹر کا قیام ایک اہم قدم ہے جس سے عوام مستفید ہونگے ۔