صدرٹرمپ کی مقبولیت میں کمی56فیصد شہری کارکردگی سے مطمئن نہیں-امریکی شہری شدید معاشی دباﺅ کا شکار ہیں-سروے رپورٹ
میاں محمد ندیم ہفتہ 20 مئی 2017 11:31
(جاری ہے)
اس دوران دو ہزار لوگوں سے انٹرویوز کیے گئے۔ پچھلے ہفتے کے سروے میں ری پبلیکنز میں ٹرمپ کی غیر مقبولیت 16 فی صد تھی جو اس ہفتے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی۔
دوسری جانب عام امریکی شہریوں کے شدیدمعاشی دباﺅ کا شکار ہیں جس کی وجہ مہنگائی‘ملازمتوں میں کمی‘بیروزگاری میں اضافہ‘حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے فنڈزمیں کٹوتیوں جیسے عوامل شامل ہیں جبکہ لاطینی ‘ایشیائی‘سیاہ فام اور دیگر نسلوں سے تعلق رکھنے والے غیرسفید فام امریکی شہری بدترین عدم تحفظ کا شکار ہیں اور شدید ذہنی اور معاشرتی دباﺅ کی وجہ سے وہ اپنے کاروبار اور نوکریوں پر توجہ نہیں دے پارہے اور ذہنی خلفشار کا شکار ہورہے ہیں-خصوصا مسلمان کو ڈاﺅن ساﺅتھ کی ریاستوں اور دیگر سفید فام نسل پرست ریاستوں میں مشکلات کا سامنا ہے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق ڈاﺅن ساﺅتھ کی ریاستوں میں مسلمانوں کے لیے ملازمتوں کے امکانات میں 60سے70فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے‘امریکی مسلمانوں کو محض مذہب کی بنیاد پرملازمتوں کے امکانات میں بدترین تعصب کا سامنا ہے-اسی طرح چھوٹے کاروبار وں میں مسلمانوں کو مسائل کا سامنا ہے کہ انہیں ہروقت نسل پرستوں کی جانب سے جانی ومالی نقصان کا خدشہ رہتا ہے-تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ بعض متعدل سفید فام بھی پچھلے چھ ماہ کے دوران امریکا سے کینڈا ‘میکسیکو اور دیگر ممالک میں منتقل ہوچکے ہیں اور یہ عمل امریکی معشیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے-امریکا کی جانب سے آئے دن لگنے والی سفری پابندیوں اور امیگریشن کے طریقہ کار میں بے جا مزید سختیوں کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے-مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.