پشاور،چوتھاانٹر کالجزمرد وخواتین سپورٹس گالاکا اختتام

ٹیبل ٹینس،رسہ کشی ،اور کرکٹ مقابلوں میںگورنمنٹ کرنل شیر خان شہید گرلزڈگری کالج کی پہلی پوزیشن

ہفتہ 20 مئی 2017 20:10

ٍُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کرنل شیر خان شہید میں جاری چوتھاانٹر کالجزمرد وخواتین سپورٹس گالااختتام پذیر ہوگیا،ٹیبل ٹینس،رسہ کشی ،اور کرکٹ کے مقابلوں میںکرنل شیر خان شہید گرلزڈگری کالج صوابی نے 460پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی،صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مختیار عالم مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس صوابی یونیورسٹی اور سابق انٹر نیشنل گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ الطاف حسن ،ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ،کھلاڑیوں اور شائقین نے کثیر تعدادتماشائی بھی موجود تھے ۔

یونیورسٹی آف صوابی کے احاطے میں منعقدہ انٹر ڈگری کالجز سپورٹس مقابلوں میں مختلف کالجز کی مرد وخواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نیٹ بال ،ٹیبل ٹینس،کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں کرنل شیر خان شہید گرلز ڈگری کالج نے جیت لئے ۔انہوںنے 460پوائنٹس لیکر ٹرافی جیت لی،جبکہ والی بال ،بیڈمنٹن،کرکٹ اور رائفل شوٹنگ کے مقابلوں میں مرغزگرلز ڈگری کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے 200پوائنٹس کیساتھ رنراپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے موقع پر صوبی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مختیار عالم مہمان خصوصی تھے ۔جنہوںنے نمایاں پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر مختیار عالم نے کہاکہ کھیل کھودانسان کیلئے انتہائی ضروری ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیاں تواتر کیساتھ ہونی چاہئے ۔کیونکہ اس سے طلبہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہنے میں مددمل سکتی بلکہ نوجوانوں میں مقابلے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوتاہے ۔

متعلقہ عنوان :