وزیر اعظم کسی کے کہنے یا دبائو پر ہرگز استعفیٰ نہیں دیں گے‘ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے‘ ایاز صادق
دورہ سعودی عرب میں وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات متوقع ہے ‘عالمی عدالت انصاف کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پھانسی روکے جانے کا فیصلہ عارضی ہے ،اس معاملے پر سیاست ہو گی تو دشمن کو حوصلہ ملے گا ،پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننے والے وکلاء عدالت سے رجوع کریں،سپیکر قومی اسمبلی کی پارٹی کارکنوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 20 مئی 2017 20:33
(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف کسی کے کہنے پر یا دبائو پر ہرگز مستعفی نہیں ہوں گے،جو لوگ فیصلہ نہیں مانتے وہ سپریم کورٹ چلے جائیں۔کسی کو بھی نواز شریف کی حبب الوطنی پر شک نہیں ہونا چاہیے،ایٹمی دھماکے کرنے پر نوازشریف کو جلاوطنی کی سزا ملی۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب بارے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں جو کہہ رہے تھے منتخب ہونے کے بعد ان کی سیاست مختلف ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات بارے سوال کے جواب میں کہا کہ دورہ سعودی عرب میں دونوں رہنمائوں میں ملاقات متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت او ر فوج عالمی عدالت انصاف سے کلبھوشن یادو کو سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ عالمی عدالت کا فیصلہ حتمی نہیں بلکہ عارضی ہے ۔ اپوزیشن کے لوگ اسے حتمی فیصلہ قرار دے کر مایوسی پھیلا رہے ہیں ۔اگر اس موقع پر قومی مفاد کی بجائے سیاسی مفاد کو اونچا کیا جائے گا تو اس سے ملک کی عزت اور وقار نیچا ہوگا جو نہیں ہونا چاہیے ۔ایسے موقع پر ہمیں متحد ہو نے کی ضرورت ہے ، یہ پیغام دینا چاہیے کہ کلبھوشن کو پھانسی ہوگی ،پاکستان اس معاملہ پر وہی کرے گا جو پاکستان چاہے گا۔مزید اہم خبریں
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.