سوات، امیر مقام اور ڈاکٹر امجدعلی نے بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کا مشترکہ افتتاح کردیا

مسلم لیگ (ن) علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے،ہر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، امیر مقام

اتوار 21 مئی 2017 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور معائون خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کا مشترکہ افتتاح کردیا ۔افتتاح کے بعد معائون خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے افتتاح کے بعد کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل گرڈ اسٹیشن سے واپس چلے گئے ،انجینئر امیر مقام نے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم ایل (ن) علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

ہم ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ایک مخصوص ٹولہ ترقی کا دشمن ہے انشاء اللہ ہم ہر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایم ایل (ن) تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیز اللہ خان بدا،ممبر ضلعی کونسل عجب خان ،حاجی جلات خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔افتتاحی تقریب میں پی ایم ایل کے عہدیداروں اور کارکنوں کے علاقہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کی کابینہ ،اے این پی ،قومی وطن پارٹی ،جمعیت علماء اسلام کے علاوہ دیگر پارٹیوں کے عہدیدار ان اور کارکن نے بھی کثیر تعدا د میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہاکہ میں اے این پی کے کارکنوں اور اسفندیار ولی خان کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے جمہوریت کی بقاء کے لئے آواز اٹھائی ۔انہوں نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے تاریخی فنڈز مختص کردیا ہے انشاء اللہ ملک میں اور خصوصی ملاکنڈ ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیں گے ادھرگرڈ اسٹیشن بریکوٹ میں افتتاحی تقریب کے دوران اے این پی اور پی ایم ایل (ن) کے کارکنوں کے مابین لڑائی ۔

پنڈال میدآن جنگ بن گیا ۔دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے اپنے ہاتھوں کا آزادنہ استعمال کیا اور ایک دوسرے پر کرسیوں اور لاتوں کے خوب وار کئے ۔پی ایم ایل (ن)کے ضلعی کونسلر عجب خان نے بروقت پہنچ کر معاملہ رفع دفع کیا ۔اے این پی کے تحصیل کونسلرفضل اکبر خان نے مطابق پانچ دن پہلے ہمارے ساتھ پی ایم ایل(ن) والوں نے معاہدہ کیا تھاکہ افتتاحی تقریب میں اے این پی کے اقلیتی سینیٹر امرجیت ملہوترہ برابر کے شریک ہوں گے ۔

اس بارے میں ہم نے پارٹی قیادت سے اجازت بھی طلب کیا تھا مگر عین موقع پر پی ایم ایل (ن) والوں نے ہمیں مکمل طور پر نظرانداز کردیا جس پر ہم نے بائیکاٹ کی اور نعرہ بازی کی کہ اس دوران پی ایم ایل (ن) کے کارکن نے امیر جیت کے ساتھ بدتمیزی کی جوکہ لڑائی کا سبب بنا ۔اس حوالے سے پی ایم ایل (ن) کے ضلعی کونسلر عجب خان نے کہاکہ وقت کی کمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے کسی کو بھی تقریر کا موقع نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :