پاناما لیکس کیس: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم60دن سے زیادہ کی مہلت نہیں دی جاسکتی-سپریم کورٹ
میاں محمد ندیم پیر 22 مئی 2017 11:55
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے اس تین رکنی بینچ کے سربراہ نے جج جسٹس اعجاز افضل نے تحققیاتی ٹیم پر واضح کیا ہے کہ اگر انھیں محسوس ہو کہ اس تحقیقات میں کوئی سرکاری ادارہ ان سے تعاون نہیں کرر ہا تو اس بارے میں عدالت عظمی کو آگاہ کیا جائے تاکہ سپریم کورٹ اس کے خلاف تادیبی کارروائی کرسکے۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ اس تحقیقاتی ٹیم کو حکم دیا جائے کہ وہ پندرہ روز ہونے والی تحقیقات کے بارے میں انھیں آگاہ کریں کیونکہ ا ن کی جماعت پاناما لیکس کے معاملے میں فریق ہے۔بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان سے استفسار کیا کہ ضابطہ فوجداری یا پولیس رولز میں ایسی کوئی شق بتا دیں جس میں کسی مقدمے کا تفتیشی افسر تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت یا معلومات فریقین کے علم میں لاتا ہو۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اس کا کوئی جواب نہ دے سکے۔انھوں نے کہا کہ عدالت نے قانون کے مطابق چلنا ہے اور قانون میں ایسی معلومات کے تبادلے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ان کی طرف سے معلومات حاصل کرنے کے مطالبے سے کوئی دوسرا فریق فائدہ اٹھالے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.