مسئلہ کشمیر کا مستقل حل صرف اور صرف سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے‘بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے بین الاقوامی برادری نوٹس لے‘بھارت کے ہٹ دھرم اور جارحیانہ رویے سے جنوبی ایشیاء کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں
وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرکا بیان
پیر 22 مئی 2017 18:36
(جاری ہے)
اُنہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے قتل عام اور غیر ریاستی ہندئووں کو مقبوضہ کشمیر میں بسانے کے باعث مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں تقریباً دس فیصد کمی آئی ہے جس کا بین الاقوامی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ باوجود اس کے کہ بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشئی کے ذریعے ڈیموگرافی میں تبدیلی لائی ہے ،بھارت کشمیر میں رائے شماری کرانے سے خائف ہے۔اُنہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طلوع ہونے والا ہر دن بھارت کی جانب سے ظلم و ستم کی نئی داستان سامنے لاتاہے۔ اُنہوںنے کہا کہ بھارت کے اس سے زیادہ شرم اور ندامت کا مقام اور کیا ہو سکتا ہے کہ آج کشمیری آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی اور پوٹا اور ٹاڈا جیسے کالے قوانین کے اطلاق کے باوجود نہتے کشمیری عوام بھارتی فوجیوںکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں اور گلیوں میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں اور اس کا اعتراف خود بھارت کے چند حلقوں نے بھی کیا ہے کہ کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ڈر کے بغیر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاکہ پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے ہرگز نہیں ڈرتا اور ایل اوسی پرسول آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا کشمیری عوام پر عزم طریقے سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔اُنہوںنے کہاکہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اوربھارت کو اچھی طرح علم ہے کہ اُس کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی پاکستان بھرپور قابلیت رکھتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ بھارت کبھی سرجیکل سٹرائیک جیسے جھوٹے پروپیگینڈے یا پھر کلھبوشن یادیو جیسے جاسوسوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرتا رہتا ہے۔جس میں ہمیشہ کی طرح اُس کو بھرپور ناکامی ہو گی۔ اُنہوںنے کہا کہ جنوبی ایشیاء کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دور کرنے کے لیے بھارت کوخود کو تبدیل کرنا ہوگا اور اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اداروں اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوزمظالم کو بند کرنا ہوگااور دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔اُنہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی پرُ امن تحریک آزادی کے منطقی انجام تک اُن کی سیاسی ،سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.