عوام کو زندگی کی سہولتوں کی فراہمی اصل ترقی ہے،محمد زبیر
حکومت عوام کے شب و روز میں بہتری کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، گورنر سندھ
پیر 22 مئی 2017 23:37
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی حب ہے جہاں عالمی معیار کی تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں کے دفاتر کام کررہے ہیں اور شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کررہے ہیں ،ضرورت کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانا ہے اس کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان تجارتی دنیا سے جڑ جائے گا تجارتی منڈیوں تک آسان رسائی کے لئے ملک اقتصادی شہ رگ ہوگا اور کراچی کو اس منصوبہ میں مرکزی اہمیت حاصل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے ایجنڈے پر سب کو متحد ہونا ہو گا سب کو عوام کے لئے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات میں حکومت کا ساتھ اور تعاون فراہم کرنا چاہئے اس سلسلہ میں صوبہ میں بنیادی سہولیات کے ڈھانچہ کی فراہمی میں روٹری کلب کی خدمات قابل تحسین ہیںخصوصاً صحت کے شعبہ میں روٹری کلب نمایاں کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سے پولیو کے خاتمہ میں روٹری کلب کی کاوشیں سرا ہے جانے کے لائق ہیں،روٹری کلب،عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے سندھ پولیو سے پاک صوبہ بننے کے قریب ہے۔وفد کے سربراہ شہزاد صابر نے گورنر سندھ کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں روٹری کلب کے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سے پولیو کے مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.