پاکستان کسی اسلامی ملک کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا‘ رانا ثناء اللہ
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے عمران خان ، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی صدر کی تعریف کا محتاج نہیں عمران خان اپنی منفی سیاست کی سزا 2018 ء کے عام انتخابات میں کاٹیں گے‘ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کی میڈیا سے گفتگو
پیر 22 مئی 2017 23:27
(جاری ہے)
پاکستان کاموقف واضح ہے کہ سعودی عرب ہمارے لیے اہم ملک ہے ، اس کے ساتھ ہماری گہری مذہبی وابستگی بھی ہے،یہی نہیں ایران بھی ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے جبکہ ایران کیساتھ پاکستان کے ہمیشہ سے ہی تعلقات رہے ہیں،پاکستان کا کام ایران اور سعودی عرب میں اختلافات ختم کرنا ہے کیونکہ پاکستان اور ایران نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کیخلاف بیان دیا۔ ان کے بیان نے نا صرف سعودی عرب بلکہ ان کے ملک امریکہ کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔ ٹرمپ کے بیان سے ایران کی پوزیشن بہتر ہوئی، اسے ہمدردیاں ملیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی عمران خان کی طرح بیماری لگ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والا ملک ہے اور دنیا پاکستان کی پوزیشن کو جانتی ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی تعریف کے محتاج نہیں ہیں ۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان گمراہی کا شکار انسان ہیں، جو ہر چیز پر اپنے تعصب کو بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے نفرت کی جو فصل بوئی ہے، وہ 2018 کے الیکشن میں کاٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعروں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہمیں سیاست کو اس سے نکالنا ہو گا تاہم جہاں گو نواز گو کے نعرے لگیں گے ادھر رو عمران رو کے نعرے بھی لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن پر اپوزیشن کا وہ ہی موقف تھا جو بھارت کا تھا۔ اپوزیشن بھارتی پروپیگنڈے کا سامان بنتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دن کے وقت نشہ کرنے والے سیاستدان غل غپاڑہ کرتے ہیں، منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں 8 فیصد تک نمو حاصل کرسکتا ہے، عالمی بینک
-
لاکھ مریضوں کو گھرکی دہلیز پرمفت ادویات پہنچائیں گے‘ مریم نواز
-
سانحہ 9 مئی، فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری جواب کیلئے وقت مانگ لیا
-
سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں35کمپنیوں کا وفد (کل ) پاکستان کے دورے پر آئیگا‘ مصدق ملک
-
گندم کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ ہونے کا انکشاف
-
آڈیولیک کیس ، سربراہان آئی بی، ایف آئی اے ، پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.