مسلم لیگ (ن) کی پالیسی چور مچائے شور کے مترادف ہے‘ فواد چوہدری

یہ چاہتے ہیں کہ اتنا شور مچاؤ کہ کسی کو پتا نہ چلے چور کون ہے‘ حنیف عباسی نے میڈیکل اسٹور سے آغاز کیا ‘ حنیف عباسی حساب دیں ارب پتی کیسے بن گئی جیوے پاکستان مہم کے تحت حنیف عباسی نے کرپشن کی‘ تمام سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا حساب ہونا چاہئے‘ کیا مسلم لیگ (ن) اپنے فنڈز کی آڈٹ ہم سے کرائے گی‘ لوگ پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں (ن) لیگ پر نہیں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 23 مئی 2017 14:55

مسلم لیگ (ن) کی پالیسی چور مچائے شور کے مترادف ہے‘ فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی چور مچائے شور کے مترادف ہے‘ یہ چاہتے ہیں کہ اتنا شور مچاو کہ کسی کو پتا نہ چلے چور کون ہے‘ حنیف عباسی نے میڈیکل اسٹور سے آغاز کیا ‘ حنیف عباسی حساب دیں ارب پتی کیسے بن گئی جیوے پاکستان مہم کے تحت حنیف عباسی نے کرپشن کی‘ تمام سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا حساب ہونا چاہئے‘ کیا مسلم لیگ (ن) اپنے فنڈز کی آڈٹ ہم سے کرائے گی‘ لوگ پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں (ن) لیگ پر نہیں۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حنیف عباسی نے اکبر ایس بابر کی درخواست کو صرف کاپی پیسٹ کیا حنیف عباسی نے میڈیکل سٹور سے آغاز کیا آج اربوں کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ایک ایک پیسے کا حساب دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا حساب ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی نے 2012 میں اپنے اکائونٹس ویب سائٹ پر ڈال دیئے تھے۔

دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کا کچھ پتا نہیں۔ لوگ پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں ن لیگ پر نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسی چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ حنیف عباسی حساب دیں ارب پتی کیسے بن گئی جیوے پاکستان مہم کے تحت حنیف عباسی نے کرپشن کی یہ چاہتے ہیں اتنا شور مچائو کہ کسی کو پتا نہ چلے چور کون ہے کیا مسلم لیگ ن اپنے فنڈز کا آڈٹ ہم سے کروائے گی۔