ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پا کستان انٹر ورسٹی تیر اندازی اور شطر نج چیمپئن شپ 2017کے مقا بلو ں کاآغاز

منگل 23 مئی 2017 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں ہا ئیرایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے آل پا کستان انٹر ورسٹی تیر اندازی (طلبا و طالبات) اور شطرنج (طلبائ) چیمپئین شپ 2017کے مقا بلو ں کاآ غا ز ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے مہما ن خصو صی کے فرا ئض انجام دیتے ہو ئے چیمپیئن شپ کا افتتا ح کیا جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں یو اس چیر مین سپو ر ٹس بورڈ پرو فیسر ڈاکٹر آفتا ب انجم اور ڈائر یکٹر سپو ر ٹس را نا امجد اقبال کے علاوہ فکلٹی ممبران اور پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے کھلا ڑ یو ں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ۔ان مقا بلو ں میں پا کستان بھر سے 30 یو نیو ر سٹیو ں کی ٹیمو ں نے حصہ لیا۔