اسلام کو انتہا پسندی ، دہشت گردی سے جوڑ کر دین کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، قرآن حکیم کی تعلیمات پر عمل کے نتیجے میں دنیا کو جہالت اور ظلم کی مختلف صورتوں سے پاک کر کے معاشرے میں امن و آشتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے، معاشرے اور دنیا کے مختلف حصوں میں شرف انسانی کی توہین اور ظلم کے جو مظاہر نظر آتے ہیں اس کا واحد سبب قرآن پاک سے دوری ہے
خاتون اول محمودہ ممنون حسین کا اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کیلئے کورس کی تقریب اسناد سے خطاب
منگل 23 مئی 2017 21:10
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی میں نوجوانوں کودینی اور عصری علوم کی تعلیم سے بیک وقت مستفید کر کے اس علمی روایت کو زندہ کر دیا گیا ہے جو ہماری میراث ہے۔
ا انہوں نے سراہا کہ جامعہ میں زیر تعلیم دیگر ممالک کی طالبات بھی اس نظام تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن شیخ حمود مبارکبادکے مستحق ہیں جنہوں نے دارالمنیرہ کی شکل میں ایک عظیم تحفہ مسلمان طالبات کو عنایت کیا۔ اس موقع پر خاتون اول نے کورس میں نمایا ں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کو اعزازی شیلڈوں سے بھی نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کی طالبات اپنے جدید اسلامی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے کے ایک مفید، فعال اور کارگزار فرد کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کریں گی اور ایک اعتدال پسند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف اسلامی برادری بلکہ پاکستان کے عوام اور اداروں کے لیے بھی امن و سکون ، رواداری اور پر امن بقائے باہمی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ریکٹر جامعہ کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی ایسی ہنرمند افردی قوت تیار کرنے کے لئے پر عزم ہے جو نہ صرف مسلم معاشروں میں، بلکہ پوری دنیا میں عالمی امن اور پر امن بقائے باہمی کا پیغام پھیلائے،یہ جامعہ دین و دنیامذہب اور سائنس، قوم اور ملت کے بنیادی اصولوں کی یکجائی کے مقصد کے لیے قائم کی گئی تھی اور اس کے قیام کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ تمام صنفی، نسلی ، قومی اور جغرافیائی حدبندیوں سے ماورا ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔ صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اپنے خطاب میں کہا قرآن مجید کا سیکھنا اور سکھانا افضل ترین اعمال میں سے ہے اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ روز اول سے قرآن مجید کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے شعبہ تفسیر و علوم القرآن کا بنیادی مقصد ہی قرآن مجید کی خدمت کرنا ہے اور یہ اس یونیورسٹی کے اولین فرائض میںسے ہے۔اپنے خطاب کے آخر میں ڈاکٹر الدریویش نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ، چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ممنون حسین کا اسلامی یونیورسٹی کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کو دوہرایا کہ جامعہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کراتی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.