تامل ناڈوکے 8اداکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ان اداکاروں کی جانب سے صرف آرٹیکل لکھنے والے صحافی نہیں بلکہ تمام صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ‘صحافی کی درخواست
بدھ 24 مئی 2017 12:38
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق 2009 میں سائوتھ انڈین اداکاروں کی تنظیم نے ایک پریس کانفرنس میں مقامی اخبار میں چھپے ایک آرٹیکل کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر ایک صحافی نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر اوٹے کی عدالت میں 8 تامل اداکاروں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان اداکاروں کی جانب سے صرف آرٹیکل لکھنے والے صحافی نہیں بلکہ تمام صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
2011 میں عدالت نے آٹھوں اداکاروں سوریا، ستھیا راج، سراتھ کمار، سری پریا، وجے کمار، ارون وجے، وویک اور چرن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ، اداکاروں نے مدراس ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں انہوں نے اوٹے کی عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ مانگا تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ چند روز قبل کیس کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.