یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام چوتھی سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات

بدھ 24 مئی 2017 13:37

یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام چوتھی سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز چیمپئن ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام چوتھی سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز چیمپئن شپ کی رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات ہوئی۔ 11 مختلف گیمز میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کھلابٹ نے 49 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے صالح نے 45 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور یونیورسٹی آف ہری پور نے 31 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف دی ہری پور پروفیسر ڈاکٹر عابد فرید نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان کی نگرانی میں چوکی انٹر کالجیٹ گرلز چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں کرکٹ، ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، فٹ بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، ہینڈ بال، نیٹ بال، رسہ کشی اور چپس کے مقابلے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں یونیورسٹی آف ہری پور کے الحاق شدہ کالجز نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کھلابٹ نے مجموعی طور پر 49 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے صالح نے 49 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور یونیورسٹی آف ہری پور نے 31 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔