میڈیا سول سوسائٹی سمیت تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا جانانیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی بدولت ہے
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کاکراچی بیورو کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب نیب کراچی نے 24 مئی 2017ء تک 2149 شکایات نمٹائی ہیں، 107 شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا، 146 انکوائریوں اور 118 انوسٹی گیشنز کی منظوری ،احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 52 ریفرنس دائر ، 45 ملزموں کو گرفتار کیا بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 206.069 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ، بریفنگ
بدھ 24 مئی 2017 22:28
(جاری ہے)
بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نے بتایا کہ نیب کراچی نے 24 مئی 2017ء تک 2149 شکایات نمٹائی ہیں، 107 شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا، 146 انکوائریوں اور 118 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔
نیب کراچی نے اس عرصہ کے دوران احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 52 ریفرنس دائر کئے ہیں، 45 ملزموں کو گرفتار کیا ہے جبکہ بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 206.069 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو نمایاں کامیابی ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کا اعلیٰ ادارہ ہے، اسے آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے بدعنوانی کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، نیب آرڈیننس 1999ء کے تحت کام کرتا ہے، فاٹا، گلگت بلتستان سمیت پورا ملک نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے، نیب کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے جبکہ 8 علاقائی بیوروز کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سکھر، ملتان، گلگت بلتستان اور راولپنڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کے نوجوانوں میں بدعنوانی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں اور مختصر عرصہ میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں 42 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں، نیب 2017ء میں کردار سازی کی انجمنوں کی تعداد 50 ہزار تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب راولپنڈی، اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔ نیب نے سارک کے رکن ممالک کے سیمینار کی اسلام آباد میں میزبانی کی جس میں سارک کے رکن ملکوں کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی اور سارک اینٹی کرپشن فورم کے قیام پر اتفاق کیا، پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین منتخب کیا گیا جو حکومت اور نیب کی نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، سی پیک کے تناظر میں اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔ ملائیشیا کے ساتھ بھی اسی طرح کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیلئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے ایس او پی وضع کیا ہے، شکایات کی جانچ پڑتال سے احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے تک، کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی پالیسی 2017ء میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سول سوسائٹی، میڈیا، عوام اور متعلقہ فریقوں کے تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کراچی اہم علاقائی بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کراچی بیورو کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزید محنت سے اپنی شاندار کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ایمانداری سے میرٹ پر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ …(آ چ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.