پی ٹی آئی کو خاص ایجنڈے کے تحت پاکستان میں سیاست کرنے کے لئے بھجا گیا ہے، عمران خان نے عدالت میں بنک سٹیٹمنٹ نہیں صرف بیان حلفی جمع کرایا، دانیال عزیز
جمعرات 25 مئی 2017 15:44
(جاری ہے)
جمعرات کی سماعت کے دوران عمران خان اور راشد خان عدالت میں موجود نہیں تھے اور پی ٹی آئی کے وکیل گھبرائے ہوئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ اب یہ بات کھل کر سامنے آرہی ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ سے پیسہ حاصل کیا ہے اور پاکستان اور اس کے اداروں پر وار کیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت پاکستان میں سیاست کرنے کے لئے بھجا گیا ہے۔ انھوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ایپل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ایسے لوگوں کی حمایت نہ کریں، انہیں پیسے دینے کے بعد یہ سوال کریں کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کا سلسلہ کیوں بند پڑا ہے۔عمران خان دعوی کرتے تھے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں تاہم اب صرف پکوڑوں والے کاغذوں سے کام چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ان کی جانب سے عمران خان کے خلاف کی گئی ہر بات سچ ثابت ہو رہی ہے اوراب قوم کے سامنے ان کاچہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ منصور علی خان اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ سے پیسہ حاصل کیا ہے تو سیکشن 15 کے تحت پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.