پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی ،ڈپٹی اسپیکر کاسیکرٹری محنت کے موجود نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار
بیورو کریسی کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے، اسمبلی کو مذاق بنا رکھا ہے،اسمبلی سیکرٹریٹ کو وزیرا علیٰ ، چیف سیکرٹری کو خط لکھنے کی ہدایت صوبائی وزیر کی درخواست پر سپیشل ایجوکیشن کے سوالات موخر ،محکمہ محنت کے بھی موخر کر دئیے گئے ،زراعت،خوراک پر عام بحث نہ ہو سکی
جمعرات 25 مئی 2017 19:33
(جاری ہے)
دوران سوالات نشاندہی کی گئی کہ محکمہ محنت کے سیکرٹری اور دیگر افسرا ن گیلری میں موجود نہیں جس پر ڈپٹی اسپیکر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محنت و انسانی وسائل کے تمام سوالات موخر کرتے ہوئے اسمبلی سیکرٹریٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کو بیورو کریسی کے رویے بارے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بیورو کریسی کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے، انہوں نے اسمبلی کو مذاق بنا رکھا ہے۔ آصف محمود نے چیئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی طرف سے متعد د بار رولنگ دی گئی لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا ،بیو رو کریسی کسی کو کچھ سمجھتی ہی نہیں۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کی ایوان میں عدم موجودگی کی وجہ سے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی موخر کئے گئے۔صوبائی وزیر نعیم اختر بھابھہ کی طرف سے زراعت پر بحث کا آغاز کیا ہی گیا تھا کہ رکن اسمبلی آصف محمود کی جانب سے کورم کی نشاندہی کردی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری تحاریک التوائے کار کا جواب ہی نہیںآنا تو پھر اجلاس کی کارروائی کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ گنتی کئے جانے پر پرتعداد پوری نہ تھی جس پر پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں اور دوبارہ گنتی پر بھی تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس 15منٹ کے لئے ملتوی کر دیاگیا ۔ دوبارہ آغاز ہونے پر بھی کورم پورا نہ ہو سکا جس پر ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے اجلاس آج (جمعہ )صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔ کورم ٹوٹ جانے کے باعث زراعت اور خوراک پر عام بحث نہ ہو سکی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.