پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی،رمضان المبارک میں سیکیورٹی ،امن و امان ،ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانا اولین ترجیح ہے،وزیر داخلہ سندھ انور سیال
رمضان المبارک میں سیکیورٹی ،امن و امان ،ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ رینجرز اور سندھ حکومت مل کر کام کررہی ہے، پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 25 مئی 2017 20:01
(جاری ہے)
سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔رمضان المبارک سے قبل یہ اجلاس سیکیورٹی سے متعلق تھا،رمضان المبارک میں سیکیورٹی ،امن و امان ،ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔
رینجرز اور سندھ حکومت مل کر کام کررہی ہے۔ضرب عضب کی طرح رد الفساد کو بھی کامیاب کریں گے۔امن وامان برقراررکھنے میں سندھ حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ میرے اجلاس میں افسران شریک نہیں ہیں ،اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ہم نے 9اضلاع کے پولیس افسران کو اجلاس میں بلایا تھا وہ سب آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ جو افسران آؤٹ اسٹیشن جائیں گے وہ سیکریٹری داخلہ سے تحریری اجازت لیں گے،آئی جی سندھ نے بغیر تحریری اجازت لئے آؤٹ اسٹیشن جاکر بچکانہ حرکت کی ہے، پولیس ایکٹ کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس سیکریٹری داخلہ کے ماتحت ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب سندھ میں پولیس ایکٹ کے تحت پولیس کام کررہی ہے ۔میرے پاس 20سے ذیادہ 20گریڈ کے افسران ہیں ۔آئی جی صاحب بتائیں کہ رات آؤٹ اسٹیشن گئے تو کیا سیکریٹری داخلہ سے تحریری اجازت لی جبکہ دیگرسینئر افسران جن میں ثناء اللہ عباسی،خادم حسین بھٹی ،ولی اللہ دل شامل ہیں ،انہیں اجاز ت لینے کا کیوں کہا ۔سہیل انور سیال نے کہا کہ آئی جی سندھ کی آمد سے پہلے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر تھی ۔آئی جی سندھ پولیس کے معاملات مجھ سے بہتر سمجھ سکتے ہیں ۔ میں اور میری پارٹی عدالت کا احترام کرتی ہے۔مجھ میں خرابی ہوتی تو پولیس ڈپارٹمنٹ اس جگہ نہ ہوتا جہاں آج کھڑا ہے۔میں نے اپنے محکمے میں کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ مجھ پرکوئی الزام لگے۔آئی جی کے آنے سے قبل ہی میرٹ کی بھرتیاں یقینی بنائی تھیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.