ملتان میںماں نے گھریلو جھگڑے پر دوبچوں سمیت مبینہ طورپرخودکشی کر لی،پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی،خاتون اور بچوں کی مو ت خودکشی ہے یا قتل، ٹھوس شواہد کے بنا تا حا ل کچھ نہیں کہا جا سکتا ،پولیس حکام،

جمعرات 25 مئی 2017 23:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ملتان میں شجاع آباد روڈ پر30سالہ خاتون نے دوبچوں سمیت مبینہ طورپرخودکشی کر لی،تفصیلات کے مطابق ملتان کے علا قہ بلال چوک پر حاجی محمد نا می محنت کش کی بیوی 30 سالہ کشور بی بی اور دو بچے 5 سا لہ شمائلہ اور 2 سالہ حسنین گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جس پر اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلاع دی پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق خاتون اور بچوں کی مو ت خودکشی ہے یا قتل، ٹھوس شواہد کے بنا تا حا ل کچھ نہیں کہا جا سکتا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر حا جی محمد سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جبکہ مقتولہ کا شوہر اکثر بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ گھریلو جھگڑے پر ماں نے بچوں سمیت خودکشی کی۔دوسری طرف مقتولہ کشور بی بی کے والد غلام شبیر کے مطا بق کشور کی شا دی 6 سال قبل وٹہ سٹہ میں حاجی محمد سے ہوئی تھی اور حاجی محمد کی جانب سے اکثر بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

مقتولہ کے شوہر حاجی محمد کے مطابق وہ صبح سویرے اپنی بیوی اور بچوں کو گھر پر صیح سلامت چھوڑ کر معمول کے مطا بق اپنے کا م پر گیا تھا اسے اپنی بیوی اور بچوں کی موت کی اطلاع اہل علاقہ سے ملی۔

متعلقہ عنوان :