غزہ میں توانائی کے بحران سے تشدد کی نئی لہر شروع ہونے کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

ہفتہ 27 مئی 2017 11:01

غزہ میں توانائی کے بحران سے تشدد کی نئی لہر شروع ہونے کا خطرہ ہے، اقوام ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی میں توانائی کے بحران سے پانی کی فراہمی اور صحت کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے، جس سے علاقے میں نقصِ امن کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایلچی نکولے مالادینوو نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل، حماس، اور فلسطینی انتطامیہ، سب پر غزہ کے باشندوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ غزہ کو بجلی فراہم کرنے والا ایک پاور پلانٹ گزشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو فلسطینی انتظامیہ اور حماس کے درمیان فیول ٹیکسیشن پر اختلاف رائے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ غزہ کو تیس فیصد بجلی کی فراہمی اسی پاور پلانٹ سے کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :