گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا:ڈاکٹر نوشین حامد

ہفتہ 27 مئی 2017 19:00

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا:ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا لیسکو کا شارٹ فال 1032میگاواٹ ہو گیا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے سے کئی علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں بندش کے باعث پینے کا پانی بھی نایاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کا بحران بھی سنگین ہو گیا ،جھلسا دینے والی گرمی میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا اور حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں ملک میں بجلی بحران پراب تک قابونہیں پایا جا سکا ہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :