ماہ مقدس کا تقاضا ہے جھوٹ ، فریب ، ذخیرہ اندوزی اور دھوکہ دہی سے اجتناب کیا جائے،پرویزخٹک
رمضان المبارک کے دوران بلاجواز مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت کو لگام دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کڑی نظر رکھے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ رمضان المبارک کی روح کو سمجھتے ہوئے جھوٹ ، فریب ،ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور دھوکہ دہی جیسی قبیح سماجی برائیوں سے مکمل اجتناب کریں،وزیراعلی خیبرپختونخوا کاپیغام
ہفتہ 27 مئی 2017 22:29
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے اُمید ظاہر کی کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ رمضان المبارک کی روح کو سمجھتے ہوئے جھوٹ ، فریب ،ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور دھوکہ دہی جیسی قبیح سماجی برائیوں سے مکمل اجتناب کریں گے جن کی وجہ سے معاشرہ بے چینی کا شکار ہو تا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ احترام رمضان کا تقاضا ہے کہ اس میں لڑائی جھگڑوں، عدوات، منافرت ، تعصب اور انتقام جیسی جاہلانہ روایات کو بھی ختم کیا جائے ۔ ایک دوسرے کی ضرورت ، دُکھ ، درد اور تکلیف کا احساس کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام وزراء اپنے اپنے اضلاع میں انتظامیہ سے مل کر بازاروں اور مارکیٹوں میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی معقول قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے کڑی نظر رکھیں ۔ انہوںنے کہاکہ مصنوعی ذخیرہ اندوزی ، قیمتوں میں اضافہ، ملاوٹ اور دھوکہ دہی ویسے بھی اسلام میں جائز نہیں ہیں ۔ اسلام کسی صورت میں بھی ان اُمور کی اجازت نہیں دیتا ۔ ہمیں چاہیئے کہ کم ازکم رمضان کے احترام میں ہی اپنی ان ناجائز حسرتوں اور منافع خوری کی لالچ کو لگام دیں تاکہ ماہ صیام کے مقاصد حاصل کرسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.