خون کے ایک ایک قطرے سے مزید برہان اور سبزار پیدا ہونگے‘شبیر احمد شاہ
کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جو بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ، تاریخ انہیں سنہری حروف میں یاد رکھے گی بھارتی چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے
اتوار 28 مئی 2017 14:00
(جاری ہے)
شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر بشیر احمد شاہ، منظور احمد خان، محمد شفیع لون اور دیگر پر مشتمل فریڈم پارٹی کے ایک وفدنے ترال جا کر مجاہدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سبزار احمد بٹ اور اٴْن کے ساتھیوں شہید فیضان اور شہید عادل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہادتیں قوم کے جذبہ مزاحمت کو غیر متزلزل بناتی ہیں۔
انہوںنے ترال میںپر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے شہید مولوی عاقب احمد اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔حریت رہنما ئوں شبیر احمد ڈار ، محمد اقبال میر،امحمد احسن اونتو، امتیاز احمد ریشی،غلام نبی وار ، ماسٹر محمد مقبول نے اپنے مشترکہ بیان میں شہید سبزار احمد ،شہید فیضان احمد اور شہید عادل احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے ترال میں فورسز کی طرف سے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔ اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے بھی ایک بیان میں کمانڈر سبزار احمد اور ان کے ساتھی مجاہد ین فیضان احمد اور عادل احمداور اوڑی ، رامپورہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ آر کے سیکریٹری جنرل وجاہت بشیر قریشی نے سبزار احمد اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان شہادت کے منصب پر فائز ہوکر ہم پر ذمہ داریوںکا عظیم بوجھ ڈال گئے ہیں اور ہم ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔ پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمدرمضان خان نے سبزار احمد اور شہید ہونے والے دیگر افراد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ آزادی سے سرشار کشمیری نوجوان بھارتی غلامی سے آزادی دلانے کیلئے ایک مقدس لڑائی میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور کشمیریوں کو ان پر فخر ہے۔جموںوکشمیر حزب المجاہدین نے اپنے اعلیٰ کمانڈر سبزار احمد بٹ اور ن کے ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ روان جدوجہد میں شہید کمانڈر اور انکے ساتھیوں کے کردار کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بیان میں کہا گیا کہ گو کہ سبزار احمداور دیگر کی جدائی حزب کیلئے درد ناک ہے تاہم انہوں نے اپنے مقصد کو پا لیااور شہادت کے ایک عظیم رتبے پر فائر ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ خون کے ایک ایک قطرے سے مزید برہان اور سبزار پیدا ہونگے۔ حریت رہنمائوں ظفر اکبر بٹ، فردوس احمد شاہ، محمد یاسین عطائی، زمرودہ حبیب ، فریدہ بہن جی کے علاوہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے بھی سبزار احمد اور دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیںجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.