بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے ‘شہباز شریف
بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے آزادی کے عزم و حوصلے کو مزید بڑھا یا ہے، عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں بنتا،عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر بیدار ہونا پڑے گا
اتوار 28 مئی 2017 19:20
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے اوربھارتی فوج کی بدترین ریاستی دہشت گردی انتہائی قابل مذمت فعل ہے اور نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کرنے سے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے - انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔
بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے آزادی کے عزم و حوصلے کو مزید بڑھا یا ہے۔انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر بیدار ہونا پڑے گااور عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں بنتا -انہوںنے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کو اپنا فوری اور موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.