رمضان راشن پیکج کی تقسیم کا مقصد معاشرے کے محروم اور مستحق طبقے کورمضان کی خوشیوںمیں شریک کرناہے

مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے نصراللہ چوہدری, ریحام خان ، ملک عبد العزیز ،امیر عثمان کا خطاب

پیر 29 مئی 2017 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد کے صدر نصراللہ چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان راشن پیکج کی تقسیم کا مقصد معاشرے کے محروم اور مستحق طبقے کورمضان کی خوشیوںمیں شریک کرناہے ،الخدمت فائونڈیشن ہر رمضان المبارک کو ملک بھر میں ایسی تقاریب کا اہتمام کرتی ہے جس میں ہزاروں مستحقین میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔

الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد شہر میں تقریباً 5کروڑ روپے سالانہ خدمت خلق پر خرچ کرتی ہے اور ہزاروںافراد اس امداد سے فائدہ اُتھاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر معروف سماجی کارکن اور صحافی ریحام خان ، جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر ملک عبد العزیز ،سیکرٹری جنرل امیر عثمان بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

نصراللہ چوہدری نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے شہر کے اندر کم و بیش 50سے زائد ہینڈ پمپس لگوا کر شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر کیا ، اور عنقریب کچھ فلٹریشن پلانٹس لگانے کا اہتمام کریں گے جس سے اس سہولت میں اضافہ ہو گا ۔انھوں نے کہا الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد میں تقریباً 175یتیم بچوں کی مکمل کفالت کی ذمہ داری اُٹھائے ہو ئے ہیں جس پر سالانہ تقریباً70لاکھ روپے اخراجات آتے ہیں ، جبکہ ملک بھر میں تقریباً 10ہزاربچوں کی کفالت کی جارہی ہی جسمیں الخدمت آغوش ہومز کے اندر سینکڑوں بچوں کو رہائش کھانا اور تعلیم کی بہترین سہولیات بالکل مفت میسر کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :