مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے،دفاع پاکستان کونسل و جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی
منگل 30 مئی 2017 22:17
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مزمل اقبال ہاشمی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
حافظ عبدالرحمن مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انڈیا کی ریاستی دہشت گردی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ پیلٹ گنوں سے معصوم بچوں اور بچیوں کی بینائی چھینی جارہی ہے۔ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین نظربند ہیں اور ہزاروں سرگرم کشمیریوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے، لیکن نام نہاد حقوق انسانی کے اداروں اور ملکوں نے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان بھی کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اس انداز میں نہیں اٹھا رہی، جس طرح اسے اٹھانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے حریت قائدین کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کر کے تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل، بنگلہ دیش میں پاکستان کی محبت کے جرم میں اسلام پسند قائدین کو پھانسیاں اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی بین الاقوامی اداروں اور عدالتوں کو نظر کیوں نہیں آتی حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ بھارتی دہشت گردی کوبین الاقوامی سطح پربے نقاب کرنے کے لیے اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت سے کام نہ لیا جائے۔ عبدالرحمن مکی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں صوبائیت، لسانیت اور فرقہ وارانہ قتل وغارت گری کے لیے زرکثیر خرچ کررہا ہے۔ بلوچستان میں بھارتی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ بلوچستان میں پاکستانی پرچم پوری آب وتاب سے لہرا رہا ہے۔ جماعة الدعوة کے خدمت خلق کے جذبے سے پوری قوم روشناس ہوچکی ہے۔ بلوچی سردار کشمیریوں کی حمایت میں اپنے جوان تیار کرچکے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں، اقلیتوں اور نیچ ذات کے ہندوئوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ گائو ماتا کی حفاظت کے لیے انسانوں کو ذبح کیا جارہا ہے۔ عورتوں کی عصمت دری کرنا بھارت میں ایک عام سی بات بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم سے نظریں ہٹانے کے لیے بین الاقوامی سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے۔ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تحریک پاکستان کی طرح ہمیں پھر سے نظریہ پاکستان کو پور ے پاکستان میں پہنچانا ہوگا۔ پاکستانی پرچموں میں لپٹی کشمیریوں کی لاشیں پاکستانی حکمرانوں کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف شدت پسندی کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، حالانکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ آج مسلم معاشروں سے فرقہ واریت ختم کرنے اور اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت نبی اکرمﷺ کی سیرت کے مطابق ہونی چاہیے۔ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اس میں قرآن مجید نازل ہوا، جو تمام انسانوں کی لیے ہدایت کی کتاب ہے۔ قرآن اپنے ماننے والوں کے اندر یہ صلاحیت پیدا کرتا ہے کہ وہ حق اور باطل کو پہچان سکیں اور دنیا میں اس کے عادلانہ نظام کے قیام کے لیے راہ ہموار کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.