الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
نظر ثانی کی درخواست تو واپس لے لی گئی مگر عمران خان نے معافی نہیں مانگی‘ درخواست میں جو الفاظ لکھے گئے وہ ختم نہیں ہوسکتے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس
بدھ 31 مئی 2017 13:37
(جاری ہے)
بدھ کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ‘ سماعت چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی جس میں چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ذرا اپنا جواب دیکھیں۔
نظر ثانی کی درخواست تو واپس لے لی گئی تھی مگر عمران خان نے معافی نہیں مانگی۔ لہذا درخواست میں جو الفاظ لکھے گئے وہ کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتے جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ توہین عدالت کیس کا معاملہ غلط فہمی پر مبنی ہے درگزر کیا جائے۔ عمران خان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سماعت 22جون تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.