سردار اویس لغاری کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

بدھ 31 مئی 2017 17:59

سردار اویس لغاری کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن سردار اویس لغاری جو لاہور کے دورے پر آئے ہوئے تھے نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سردار اویس لغاری نے اپنے انتخابی حلقہ سے متعلق مسائل پیش کیے۔ (اے ملک)