فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کا اجلاس جاری، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش، ہمارے اثاثے وہی ہیں جو مشرف دور میں تھے، حسین نواز کی میڈیا سے گفتگو

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 1 جون 2017 10:23

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کا اجلاس جاری، وزیراعظم کے صاحبزادے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جون۔2017ء) فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کا اجلاس جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء جے آئی ٹی  اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ قبل ازیں جب حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اثاثے وہی ہیں جو مشرف دور میں تھے۔

(جاری ہے)

مشرف کے دور میں بھی ہم پر بے بنیاد کیس بنائے گئے۔ ایک سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ کس چیز کی پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔ہم لوگ جواب دے رہے ہیں اور ہمیشہ سے سیاستدان جواب دیتے آ رہے ہیں ہمیں وکیل کی اجازت نہیں ہوتی ۔ مجھے جتنی مرتبہ جے آئی ٹی میں بلائیں گے پیش ہوں گا۔اپنے بھائی حسن نواز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی حسن نوازکو ثمن ملا۔حسن نواز بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔