پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 2 جون 2017 11:08

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ..
․ کراچی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بالخصوص اسنیپ چیکنگ کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں تمام اہم شاہراہوں اور مقامات پر تلاشی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں تیموریہ اور پریڈی کے علاقے میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں پانچ ملزمان محمد ندیم عرف چھانگا، محمد رضوان عرف علی لمبا، مشتاق احمد، رجب علی اور رضا اللہ جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہے جبکہ ایک ملزم محمد ابراہیم کا تعلق پاکستان سنی تحریک سے ہے کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اسلحے کی ذخیرہ اندوزی، بھتہ خوری کے ساتھ ساتھ جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ قائد آباد اور کھوکھرا پار کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈکیتوں جبار دین، وسیم طارق عرف ویڈیو والا اور محمد عظیم عرف گوگا کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی، بھتہ خوری اور جرائم کی متعدد وارداتوں مین ملوث رہے ہیں۔ ویٹا چورنگ کے علاقے میں رینجرز نے دوران اسنیپ چیکنگ ایک ملزم محمد یوسف کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد رائفل جی تھری، 18 عدد راؤنڈز، ایک عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور 22 گرام ہیروئن کو برآمد کرلیا۔ ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان کے ساتھ قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :