مظفرآباد،این ٹی ایس امتحانات ،قومی زبان اردو کی اہمیت کو برقراررکھنے پر طلبہ کا خیر مقدم

اردو قومی زبان اور ہماری شناخت ہے اس کی اہمیت کو ہمیشہ مقدم رکھا جانا چاہیے،طلباء

اتوار 4 جون 2017 16:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء)این ٹی ایس امتحانات ،قومی زبان اردو کی اہمیت کو برقراررکھنے پر طلبہ کا خیر مقدم،محکمہ تعلیم آزادکشمیر کے لیے اساتذہ بھرتی کا عمل اختتام پذیر ،ان امتحانات میں اردوحصہ کے سب سے زیادہ نمبرات ہیں جس کا طلبہ نے بھرپور خیر مقدم کیا جائے،آزادکشمیر یونی ورسٹی شعبہ اردو کے طلبہ کا کہنا ہے کہ مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ زبانوں پر عبور ہونا چاہیے مگر اردو پاکستان کی قومی زبان اور ہماری شناخت ہے اس لیے اس کی اہمیت کو ہمیشہ مقدم رکھا جانا چاہیے ،این ٹی ایس نے فوقیت دے کرمحب وطن ادارہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آزادکشمیر کے دیگر امتحانات میں بھی اردو کو اسی طرح فوقیت دے کر محبت وطن ہونے کا ثبوت دیا جائے۔