خضدار، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت نایاب

چینی چائے پتی ،گھی ،کوکنگ آئل جیسی بنیادی ا شیاء بھی دستیاب نہیں، عوام حقیقی ریلیف سے محروم، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 5 جون 2017 23:07

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء)ماہ رمضان میں یوٹیلیٹی کے زریعے عوام کو ریلف دینے کیے دعوی ہوا میں محلول ہوکر رہ گئے ،خضدار ریجن پانچوں اضلاع لسبیلہ ،آواران ،پنجگور ،قلات ،سمیت خضدار کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز میں بنیادی ضروریات کی اشیا چینی ، چائے پتی ،گھی ، ہر قسم کا کوکنگ آئل دستیاب نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی جانب سے خضدار کو ضروری اشیاء فراہم کرنے میں ناکامی کو ٹس لیں عوامی حلقوں کی اپیل تفصیلات کے مطابق خضدار کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے خریداروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رمضان شریف کو روزہ داروں کو یوٹیلیٹی اسٹور ز کے زریعے اشیاء ضرورت میں کافی ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا اشیاء میں ریلیف مل رہی ہے مگر وہ اشیاء دستیاب نہیں جن کی عوام کو ضرورت ہوتی ہے ضلع خضدار سمیت ریجن کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی چائے پتی ،گھی ،کوکنگ آئل اور چائے پتی جیسے بنیادی اٹیم بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے روزہ دار حقیقی ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ساتھ ہونیو الے اس نا انصافی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بلوچستان کے انچارج سے جواب طلب کریں کہ وفاقی حکومت سے لیکر صوبائی حکومت لاکھوں روپے کا سبسڈی صارفین کے لیئے فراہم کرتی ہے مگر یہاں ان کوششوں سے یکسر محروم ہیں ۔