جامعہ پشاور میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تقریب

منگل 6 جون 2017 12:46

جامعہ پشاور میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے تقریب
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) جامعہ پشاور کے شعبہ انوائر مینٹل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات بھر پور انداز میں منایاگیا‘ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی‘ جس میں محکمہ ماحولیات خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام سمیت جامعہ فیکلٹی اور طلبہ کی ایک بڑی تعدادشریک ہوئی‘اس موقع پر مقررین نے ماحول کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سب کو اپنی اپنی جگہ پر مناسب کرداراداکرناچاہئے‘ انہوں نے مزید کہاکہ ماحول کے بچائو کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی پھیلانا وقت کاتقاضا ہے۔

متعلقہ عنوان :