سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے مالی سال 2017-18 کے بجٹ کے حوالے سفارشات کو حتمی شکل دیدی
حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کو جی آئی ڈی سی کے بقایا جات کی ادائیگی کے معاملہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے ، بقا یا جات رواں ماہ 40فیصد ادا کرنے اور بقیہ اگلے سال ادا کرنے کی ہدایت
منگل 6 جون 2017 17:55
(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ جی آئی ڈی سی کمیٹی نے سی این جی ایسوسی ایشن کو 12ارب حکومت کو جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
وزارت خزانہ 60فیصد ایڈوانس مانگ رہی ہے جبکہ ہم 30فیصد دینے کو تیار ہیں۔جس پر کمیٹی نے درمیانہ راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کرنے کی اسی ماہ 40فیصد ادا کرنے اور بقیہ اگلے سال ادا کرنے کی ہدایت کردی جسے سی این جی ایسوسی ایشن کے قبول کرلیا ۔ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹر ی خزانہ نے کہا کہ وہ وزیر خزانہ اور سیکرٹری سے مشاورت کرکے آگا ہ کردیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارا یف بی آر کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا ۔ جس کے تحت گیس استعمال پر 4فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا ۔ اس مالی سال میں ایف بی آر نے تجویز دی ہے کہ تمام ٹیکسز شامل کرکے پھر4فیصد ٹیکس وصول کرنے کی تجویز ہے جوکہ 6.5فیصد بنتا ہے۔ اس سے گیس کی قیمت میں 3روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ جس سے کاروربار کا خاصہ اثر پڑے گا۔ پنجاب میں 3ہزار سی این جی اسٹیشن میں سے پہلے ہی 2200بند پڑے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو مینوفیکچر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پوٹاشیم کلورائیڈ کو تاجر بغیر تصدیق کے فروخت کر رہے ہیں جوکہ خطرنا ک ہے ۔ انہوں نے کمیٹی سے سفارش کی کہ پوٹائشیم کلورائیڈ پر ڈیوٹی بڑھائی جائے ۔ ان پٹ اور آؤٹ پٹ پر ٹیکسز لگائے جائے۔ جس پر کمیٹی نے ہدایت کی کہ صرف ریکنائزڈ کمپنیوں کو پوٹائیشم کلورائیڈ کے فروخت کرنے کی اجازت دی جائے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔ قائمہ کمیٹی کا دوسرا سیشن کا اجلاس ان کمیرہ منعقد ہوا ۔ جس میں بجٹ سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی۔قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز الیاس احمد بلور، طلحہ محمود، محسن خان لغاری ، عثمان سیف اللہ خان، سعود مجید اورعائشہ رضا فاروق کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر ، ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر ، ممبر کسٹم ،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت قانون شیخ سرفراز و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔( و خ )مزید قومی خبریں
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.