بھارت عسکری حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں‘عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں- کشمیری کسی صورت بھی اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے- پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر عمل پیرا رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 8 جون 2017 14:31

بھارت عسکری حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جون ۔2017ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت عسکری حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کررہا ہے اور پاک افغان تعلقات خراب کرنے میں بھی بھارت ہی ملوث ہے، بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے امریکا کے مدر آف بمز حملے میں 13 بھارتیوں کی ہلاکت اور اس پر بھارت کی خواست نہ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

قطری وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں تاہم پاکستان کی کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے پاکستان امنت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستان رقم کی ہے اور مسلسل کررہا ہے گزشتہ صرف ایک ہفتے میں 9 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور 12 افراد پیلٹ گنز کا نشانہ بنے سیدعلی گیلانی کی اپیل پر کشمیری کل یوم احتجاج منارہے ہیں پاکستان بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو ظلم و تشدد سے زیر کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری کسی صورت بھی اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھی چاہیئے کہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے علاوہ خطے کے امن کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے ہم نے بھارت کو بارہا خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے اور یہ بھی بتا چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کی عسکری طاقت کے بارے میں بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی سے خطرہ ہے،اس لیے بارڈر مینجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ باہمی روابط سے بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے، دونوں ممالک کو تعلقات کی خرابی کا باعث بننے والے عناصر کا راستہ روکنا ہوگا اور تعلقات کی خرابی سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کررہا ہے اور پاک افغان تعلقات خراب کرنے میں بھی بھارت ہی ملوث ہے، بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کررہا ہے امریکا کے مدر آف بمز حملے میں 13 بھارتیوں کی ہلاکت اور اس پر بھارت کی خواست نہ دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔قطر کی دیگر ہمسایہ خلیجی ممالک کے ساتھ جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے اور کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے۔

نفیس ذکریا نے کہا کہ قطری وفد کے دورہ پاکستان کے بارے میں کوئی علم نہیں۔انہوں نے قطر اور سعودی عرب کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے، کوشش ہے کہ موجودہ صورتحال کا بہتر حل نکل آئے۔ افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان پر الزام تراشی پر نفیس زکریا نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ انتہائی ناگزیر ہے، پاک افغان تعلقات کی خرابی سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کر رہا ہے، بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے اور پاک افغان تعلقات کو خراب کرنے میں ملوث ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، انھوں نے ساتھ ہی بھارت کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے بھارت پاکستان کی عسکری طاقت بارے کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے میں 3 طلباءسمیت 9 افراد کو شہید کیا گیا اور 12 افراد بیلٹ گن کا نشانہ بنے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی اپیل پر کشمیری کل یوم احتجاج منا رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر عمل پیرا رہے گا۔